13 فروری ، 2015
اسلام آباد........ذکی الرحمان لکھوی کی اغوا کے مقدمے میں بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نوید خان نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے ملزم کے وکیل رضوان عباسی اور پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوط کر رکھا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہجھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست خارج کی جائے۔