Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2015

سانحہ بلدیہ جے آئی ٹی پر عدالتی کارروائی کی جائے، حافظ نعیم الرحمان

سانحہ بلدیہ جے آئی ٹی پر عدالتی کارروائی کی جائے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی ........جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ پر کارروائی کرے۔ ادارۂ نورحق کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے 35 متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ بلدیہ کے متاثرین کےساتھ انصاف نہ کیا گیا تو حکومت،عدلیہ اور فوج سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔

مزید خبریں :