Geo News
Geo News

پاکستان
14 فروری ، 2015

قومی معاملات پر میڈیا مضبوط کردار ادا کرے،نواز شریف

قومی معاملات پر میڈیا مضبوط کردار ادا کرے،نواز شریف

لاہور .....وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی اور تاریکیوں کا سامنا ہے،قومی سلامتی کے معاملے پرمیڈیا مضبوط کردار ادا کرے،دھرنوں کا مقصد سمجھ میں نہیں آیا۔لاہور میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی معاملات پرمیڈیا بالغ النظری سےرپورٹنگ کرے،ہم نے میڈیا کو نہیں جکڑا خود جکڑے گئے،میڈیا اپنا ضابطہ اخلاق خود بنائے اور نافذ کرے۔ان کا کہناتھاکہ قانون کی پاسداری کرنیوالوں کا احترام کرتا ہوں،ایک صاحب دھرنےدےکر ملک سے باہر چلے گئے ، پی ٹی وی پرحملہ کرنے والوں کا ایجنڈا کیا تھا؟۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزارت عظمی کسی زمانے میں پھولوں کی سیج ہوتی تھی مگر اب نہیں ہے، دھرنوں کے باعث چین سمیت کئی ملکوں کو سربراہوں کا دورہ ملتوی ہوا،پاکستانی کرنسی کی قدر4روپے گری،دھرنوں میں کچھ میڈیا ہاؤسزکے کردار کی تعریف نہیں کی جا سکتی،حکومت جانے کی باتیں کرنےوالوں کا محاسبہ کیوں نہیں کیا گیا،میڈیا کو مدد درکار ہے تو حکومت تعاون کرے گی۔

مزید خبریں :