Geo News
Geo News

پاکستان
14 فروری ، 2015

پشاور :امام بارگاہ پر حملے کی موبائل فون وڈیو جیو نیوز کو مل گئی

پشاور :امام بارگاہ پر حملے کی موبائل فون وڈیو جیو نیوز کو مل گئی

پشاور ......پشاور میں مسجد و امام بارگاہ پر حملے کی موبائل فون ویڈیو ،، جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ خود کش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میںجامع مسجد امامیہ میں دھماکے کے وقت کے تمام مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔پشاور کے حیات آباد فیز فائیو میں امامیہ مسجد کے اندر داخل ہونے والے حملہ آوروں کو ایک نمازی کی موبائل فون کے ذریعے بنائی گئی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کہ مسجد کے اس ہال کے اندر حملے کے وقت قریبا سو سے زیادہ لوگ موجود تھے جب حملہ آور ہال کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے ساتھ ہی کچھ نمازی ہال کے ایک کونے کی طرف سمٹ گئے اور اسی دوران اندر آنے والے ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور ہال دھویں سے بھر گیا۔ اسی دوران اس فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور جتنی دیر ہال کے اندر رہے وہ مسلسل فائرنگ کررہے تھے تاہم فوٹیج کے آخری حصے میں یہ نظر نہیں آرہا کہ حملہ آوروں میں سے جو ایک زخمی ہوا اس کو کہاں گولی لگی جو بعد میں دم توڑ گیا ۔بعض عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہال میں حملے کے وقت بعض نمازیوں نے انکے پاس موجود اسلحے سے حملہ آوروں پر فائرنگ بھی کی۔

مزید خبریں :