01 مئی ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد میں بھوجا ائیر حادثے کی جگہ سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے اور اس دوران 5 مزیدن لاشیں ڈی این اے شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ شناخت ہونیوالی میتوں میں کراچی کے ایم قاسم،مسٹر اینڈ مسز عبدالحفیظ شامل ہیں جبکہ دوسری دو لاشیں مردان کی مسعودہ بیگم اور اسلام آباد کی نگہت مہدی کی ہیں۔