15 فروری ، 2015
ہملٹن ......ورلڈ کپ کرکٹ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62 رنز سے ہرادیا۔ میچ میںجے پی ڈومینی اور ڈیوڈ ملر نے سنچری اسکور کیں ۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔زمبابوے کے بولرز نے صرف 83 رنز پر جنوبی افریقا کے4 مستند کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا دیا،لیکن پھر ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومینی نے شاندار بیٹنگ کی۔پانچویں وکٹ پر 256 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی۔اس دوران پہلے ملر سے سنچری بنائی،پھر ڈومنی نے سیکڑا مکمل کیا۔ جنوبی افریقہ کا اسکور 50 اوورز میں چار وکٹ پر 339 کر دیا ،ملر 138 اور ڈومینی 115 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 49 اوورز میں 277 رنز ہی بناکر آوٹ ہو گئی ،عمران طاہر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔