16 فروری ، 2015
گوادر.........پاکستان کوسٹ گاررڈز نےگوادر کے قریب کاروائی کے دوران غیر قانونی طور مقیم 26 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر کے قریب کارروائی کے دوران غیر قانونی طور مقیم 26 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں 9 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران جانے کی تیاری کررہے تھے۔ تمام افراد کو مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔