16 فروری ، 2015
پشاور..........چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل ہیں، انجیو گرافی سے معلوم ہوا ہے کہ دل کی ایک شریان معمولی بند ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو کل صبح اسپتال سے فارغ کر دیا جائےگا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک اتوار کی رات اسلام آباد سے پشاور پہنچے ہی تھے کہ انہیں تکلیف محسوس ہوئی اور پسینہ آیا۔ اس کے بعد انہیں حیات آباد پشاور میں واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیو گرافی ڈاکٹر کرامت نے کی جب کہ صبح کے پی کے ماہر اماض قلب ڈاکٹر حفیظ اللہ نے ان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر زکے مطابق جسٹس ناصر الملک کے دل کی ایک شریان معمولی بند ہے اور اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت بھی نہیں، علاج دوا سے ہی ممکن ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کو آئی سی یو میں اتوار کی رات اور سوموار کو سارا دن انڈر آبزرویشن رکھا گیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس منگل کواسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گےجس کے بعدوہ واپس اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔