Geo News
Geo News

پاکستان
17 فروری ، 2015

جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

کراچی......جسٹس فیصل عرب نے بطورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھالیا،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔جسٹس فیصل عرب نے 23ویں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں عدالت عالیہ کے ججز صاحبان ،ماتحت عدالتوں کے ججز ، سرکاری وکلاء کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :