17 فروری ، 2015
لاہور........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔ پولیس حکام امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر ِصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتےحالات میں پولیس کی ذمے داریوں کی جہتیں بدل گئی ہیں۔ پولیس امنِ عامہ کیلئے جانفشانی سے فرائض انجام دے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا ئے رکھے۔