01 مئی ، 2012
اسلام آباد … سینیٹر بابر اعوان کو پیپلزپارٹی کے سیکریٹری مالیات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، رخسانہ بنگش پی پی کی نئی سیکریٹری مالیاتی مقرر کردی گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بابر اعوان کو سیکریٹری مالیات کے عہدے سے ہٹا دیا، رخسانہ بنگش کو سیکریٹری مالیاتی پیپلزپارٹی کے عہدے پر مقرر کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ارکان کی فہرست سے بھی سینیٹر بابر اعوان کا نام ہٹادیا گیا ہے۔