18 فروری ، 2015
کراچی ......امن و امان کی خراب صور ت حال کے باعث اس مالی سال جولائی تا جنوری غیر ملکی سرمایا کاری میں 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایا کاروں نے محض 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری کی ۔اس دوران شیئر بازار میں بیرونی سرمایا کاری 11 فیصد زائد رہی جبکہ اس مدت میں بانڈز میں غیر ملکی انویسڑز کی جانب سے97 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں امن او مان کی خراب صورت حال ،دھرنوں اور معاشی سست روی کے باعث غیر ملکی سرمایا کاروں کی جانب سے عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے ۔