19 فروری ، 2015
نیو یارک .....امریکا میں سائنسدانوں نے نینو ڈرونز کے ذریعے جسم میں بند شریانوں میں براہ راست دوا پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ماہرین نے نینو ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ننھنے منے ڈرونز کے ذریعے چوہے کے جسم میں شریان کھولنے والی دوا داخل کرنے کا تجربہ کیا ہے ۔جسے کامیاب مگر ابتدائی کہا جا رہاہے ۔ یہ نینو ڈرونز خون کے سرخ ذرات سے بھی 100 گنا چھوٹے ہوتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو اِسی طرح بعد میں دل کے مریضوں کی بند شریانیں کھولنے یا کولیسٹرول گھٹانے میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا مگر ابھی اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں ۔