19 فروری ، 2015
نئی دہلی......بھارت کی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی کواُن کے بیان کے بعد سخت تنقید کا سامنا ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی کے لوشالی انضباطی معاملات میں عادی مجرم ہیں ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی کے لوشالی اس سے پہلے بھی کئی اہم معاملات میں جھوٹ بول چکے ہیں ۔اس سے پہلے بہت زیادہ شراب پینے پراُن کی کھنچائی ہوچکی ہے جبکہ 2008 میں ایک بحری جہازکی آپریشنل کمانڈ سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔ بھارت کی سمندر ی حدود میں جلائے جانے والی مبینہ پاکستانی کشتی پر بھارت کی جانب سے کئی متنازع بیان سامنے آئے،بی کے لوشالی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے حکم پرکشتی کو تباہ کیا گیا تھا،لیکن بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گئےتھے۔