Geo News
Geo News

پاکستان
19 فروری ، 2015

افغان حکومت طالبان مذاکرات کی خبریں، ترجمان پاک فوج کا خیر مقدم

افغان حکومت طالبان مذاکرات کی خبریں، ترجمان پاک فوج کا خیر مقدم

راول پنڈی........ پاک فوج کے ترجمان نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق خبروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بات چیت کے عمل کی حمایت کی ہے۔ ایک بیان میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کا باعث بنے گی، پاکستان نے ہمیشہ ایسے عمل کی حمایت کی ہے۔ ترجمان نے ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ یہ عمل مکمل طور پر شفاف اور افغان قیادت میں ہونا چاہیے، مذاکرات کے عمل کی کامیابی کا انحصار دونوں فریقوں پر ہے، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو وہ پورے خلوص کے ساتھ اس عمل کی حمایت کرے گا کیونکہ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن آئے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور امن کے دشمنوں کو ناکام بنادیں گے۔

مزید خبریں :