Geo News
Geo News

کاروبار
20 فروری ، 2015

بھارتی ہٹ دھرمی ،پاکستانی باسمتی اپنے نام سے رجسٹرڈ کرالیا

بھارتی ہٹ دھرمی ،پاکستانی باسمتی اپنے نام سے رجسٹرڈ کرالیا

کراچی.... باسمتی چاول کی وسیع انڈونیشین منڈی پاکستان کے ہاتھوں سے چھیننے کیلئے بھارت کی ہٹ دھرمی کی انتہا کردی۔ انڈونیشیا میں پاکستانی باسمتی برانڈ اپنے نام سے رجسٹرڈ کروالیا۔ چیئر مین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رفیق سلیمان کے مطابق بھارت نے انڈونیشیا میں پاکستانی باسمتی چاول کی بڑی منڈی پر قبضہ کرنے کیلئے پاکستانی باسمتی برانڈ اپنے نام سے رجسٹرڈ کر والئے جو کہ سرارسر زیادتی ہے جبکہ پاکستانی سفارتخانہ اور کمرشل قونصلیٹ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال انڈونیشیاکو 77 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیئے گئے جبکہ رواں مالی سال پہلے 7 ماہ ہی میں 1 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے باسمتی چاول ایکسپورٹ کیئے جاچکے ہیں۔ رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستانی چاول متعارف کروانے کیلئے برآمد کنندگان کے وفود مختلف ممالک بھیجے۔

مزید خبریں :