20 فروری ، 2015
کراچی..........ایم کیوایم کے کارکن دانش کلیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دانش کلیم گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ممبر تھے جن کی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں قمر منصورسمیت ایم کیوایم رہنماؤں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قمر منصور کا کہنا تھا کہ دانش کلیم کا صرف ایک قصور تھا کہ وہ ایم کیوایم کا کارکن تھا،چشتی نگر میں ایم کیو ایم کے 40 کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے،کارکنوں کی شہادتوں کےباجود حکومتی ارکان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ایم کیو ایم کب تک اپنے کارکنوں کو تسلیاں دیتی رہے گی، روزانہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو شہید کیا جاتا ہے۔ قمر منصور نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی اور اعترافی بیانات کی جھوٹی باتیں کی جاتی ہیں، مار پیٹ کر کسی سے کوئی بھی اعترافی بیان لیا جاسکتا ہے،حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔