پاکستان
02 مئی ، 2012

سندھ کے مختلف شہروں میں دھماکے،4 افراد زخمی

سندھ کے مختلف شہروں میں دھماکے،4 افراد زخمی

حیدرآباد.. . . سندھ کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر دھماکے سنے گئے ہیں جس کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں 4دھماکے ہوئے۔ایک دھماکا اناج منڈی،ایک فاطمہ جناح روڈ،ایک نسیم نگر میں ہواجبکہ ایک دھماکا لطیف آباد نمبر7 میں نیشنل بینک کی اے ٹیم ایم مشین میں ہوا۔دھماکوں میں 4 فراد زخمی ہوئے ہیں۔نواب شاہ میں سکرنڈ روڈ پر نیشنل بینک کے باہر دھماکاہوا جبکہدادومیں پریس کلب کے قریب نیشنل بینک کی زیر تعمیر عمارت میں دھماکاہوا۔

مزید خبریں :