Geo News
Geo News

پاکستان
22 فروری ، 2015

سینیٹ الیکشن:کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں کل سے دائر ہونگی

سینیٹ الیکشن:کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں کل سے دائر ہونگی

اسلام آباد ......سینیٹ میں 52 نشستوں کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں پیر اور منگل دائر کی جائی گئیں ۔ ان انتخابات کیلئے 12 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار وں سمیت144 امیدوار میدان میں ہیں،سینیٹ انتخابات میں اگلا مرحلہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے پر اپیلوں کا ہے ۔ جس کیلئے کل اور پرسوں کا دن مقرر کیا گیاہے ۔ ان اپیلوں پر فیصلے 26 اور 27 فروری کو سنائے جائینگے، امیدوار اپنا نام 28 فروری تک واپس لے سکتے ہیں ۔پولنگ 5 مارچ کو ہوگی ،اسلام آباد کی ایک جنرل اور خواتین کی نشست کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے 4 ،پاکستان پیپلز پارٹی 2 اور متحدہ قومی موومنٹ کے3 امیدواروں سمیت کل 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ فاٹا کی 4جنرل نشستوں کیلئے مسلم لیگ ن کا ایک اور 19 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، صوبہ پنجاب کی 7 جنرل ، خواتین کی2 اور علماء اور ٹیکنوکریٹس کی ایک ایک نشست پر 17 امیدوار میدان میں ہیں، جس میں مسلم لیگ ن کے 13 اور پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار شامل ہیں ۔ صوبہ سندھ کی11 نشستوں کیلئے 28 امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے ۔ ان نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 11،متحدہ قومی موومنٹ کے 14 ،مسلم لیگ فنکشنل 2 اور مسلم لیگ ن کا ایک امیدوار ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل،2-2 خواتین،علماء ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی نشست پر 34 امیدوار ہیں ۔ ان انتخابات میں تحریک انصاف پہلی مرتبہ حصہ لے رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے 10 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے دیگر جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے5،عوامی نیشنل پارٹی کے 4، ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی 3تین ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے 2-2 اور 5 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔ صوبہ بلوچستان میں صوبہ کے پی کے کی طرح 12 نشستوں پر میدان مارنے کیلئے سب سے زیادہ 36 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ان میں نیشنل پارٹی کے 9، مسلم لیگ ن کے 7، جمعیت علمائے اسلام ف کے 7، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے 5،بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک جبکہ آزاد حیثیت میں7 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :