پاکستان
02 مئی ، 2012

نواز شریف کالیاری کی صورتحال پرافسوس کا اظہار

نواز شریف کالیاری کی صورتحال پرافسوس کا اظہار

لاہور… مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے لیاری کی صورت حال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کراچی میں امن و امان کی صورت حال بحال کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے رائے ونڈمیں اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل سلیم ضیاء اورعرفان اللہ مروت سے ملاقات میں کیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا،اس سے پہلے مسلم لیگ اوکاڑہ کے عہدیداروں نے بھی ملاقات محمد نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں بریگیڈیر ریٹائرڈ جاوید حسن،زاہدگیلانی ،عاشق کرمانی ،یاورزمان،معین وٹو ،رائے نورکھرل ،راوٴ اعجاز،شریف ظفر ،راوٴ ضیغم ،شوکت کرمانی مشتاق حیدر،رانانزیر اورشاہین کمیانہ شامل تھے ۔

مزید خبریں :