دنیا
23 فروری ، 2015

بی ایس ایف کا تنخواہوں اور مراعات میں عدم مساوات پر اظہار تشویش

بی ایس ایف کا تنخواہوں اور مراعات میں عدم مساوات پر اظہار تشویش

نئی دہلی......بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے فوج کے درمیان تنخواہوں اورمراعات میں عدم مساوات پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ان کے اہلکاروں کا مورال پست ہو رہا ہے ۔ بی ایس ایف نے بھارتی وزارت داخلہ اور ساتویں پے کمیشن کو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ان کے اہلکاروں کی زندگی فوجیوں کے مقابلے میں زیادہ کٹھن ،دشوار اور خطرات سے بھری ہوئی ہوتی ہے ۔ لیکن فوجی اہلکاروں کوتو خصوصی پے اسکیل ایم ایس پی دیا گیا ہے جبکہ بی ایس ایف اہلکاروں کو اس سے محروم رکھا جارہا ہے ۔بی ایس ایف نے اپنے اہلکاروں کیلئے خصوصی بارڈر سروس پے دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اسکے اہلکار بین الاقوامی سرحدوں پر اگلی صفوں میں تعینات ہیںاور انہیں سب سے پہلے دشمن کے حملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بی ایس ایف نے اپنے اہلکاروں کیلئے بھی ڈھائی لاکھ روپے کے خصوصی الائونس کا مطالبہ کیا ہے جو بھارتی فوجیوںکو دشوار گزار سرحدی علاقوںمیں تعیناتی کے وقت ملٹری سروس پے کے تحت دیا جاتا ہے ۔بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ فوجیوں اہلکاروں کو کنٹرول لائن اور دیگر مقامات پر جب تعینات کیا جاتا ہے تو انہیں تو ملٹری سروس پے کے تحت معاوضہ دیا جاتا ہے جب کہ انہی مقامات پر تعیناتی کے وقت بی ایس ایف اہلکاروں کو اس کوئی خصوصی الائونس نہیں دیا جاتا۔

مزید خبریں :