Geo News
Geo News

دنیا
25 فروری ، 2015

عراق میں یکے بعد دیگرے 7دھماکے، 37افراد ہلاک

عراق میں یکے بعد دیگرے 7دھماکے، 37افراد ہلاک

بغداد ......عراق میں یکے بعد دیگرے 7 دھماکوں سے 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے کی مصروف شاہراہ پر ہوا ،ابھی امدادی کارروائیاں شروع بھی نا ہوسکی تھیں کہ دوسرا دھماکہ ہوگیا،جس میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے،دیگر واقعات میں دھماکوں سے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیاگیا ہے۔ حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

مزید خبریں :