Geo News
Geo News

پاکستان
26 فروری ، 2015

پی ٹی آئی کشمیر کے عوام کو جلد اکٹھا کرکے دکھائے گی، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کشمیر کے عوام کو جلد اکٹھا کرکے دکھائے گی، جہانگیر ترین

مظفرآباد.......پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کاکہناہےکہ تحریک انصاف آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جلد اکٹھا کرکے دکھائے گی، کشمیری بہت جلد آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے۔ مظفرآبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی آزادی کی جنگ تو لڑ ہی رہے ہیں، اب کشمیریوں کی آزادی کی جنگ بھی لڑے گی اور کشمیر کا فیصلہ ہو کر رہے گا۔ اس سے پہلے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی جلسے سے خطاب کیا،جس میں انہوں نےعوام سے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو میرپور سے دوبارہ نشست جیت کر تحریک انصاف کے پہلے ممبر اسملی کے طور پر اسمبلی میں آئیں گے اور نیا کشمیر بنانے کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں :