27 فروری ، 2015
گلگت.........گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل سے 4قیدیوں کے فرار ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیل کے محافظوں کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوگیا ہے اور ایک زخمی ہے، جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا قیدیوں کی تلاش کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فرار قیدیوں پرسانحہ نانگا پربت میں ملوث ہونے کا الزام ہے، 22جون 2013کو بیس کیمپ پر10غیر ملکی کوہ پیماؤں سمیت 11افراد قتل کردیے گئےتھے۔ پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملہ پر 3اہلکار بھی معطل کر دیئے گئے ہیں، معطل اہلکاروں میں سپرنٹنڈنٹ جیل اور وارڈن بھی شامل ہیں۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کر نیوالے کیلیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، مدد کر نیوالے کو 20لاکھ روپے دیے جائیں گے، ہلاک ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزم دلبر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ واقعہ رات 2بجکر 45منٹ پر ہوا تھا، 2ملزمان حبیب الرحمان اور لیاقت فرار ہوگئے ہیں۔