Geo News
Geo News

پاکستان
27 فروری ، 2015

لاہور ، نفرت انگیز مواد رکھنے والے ملزم طالب علم کی ضمانت منظور

لاہور ، نفرت انگیز مواد رکھنے والے ملزم طالب علم کی ضمانت منظور

لاہور......لاہور ہائی کورٹ نے نفرت انگیز مواد رکھنے والے ملزم یونیورسٹی طالب علم کی ضمانت منظور کر لی ۔فیصل آباد یونیورسٹی کے طالب علم عارف اور دیگر افراد کے خلاف سول لائنز پولیس نے مذہبی منافرت کا مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کیخلاف مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیاگیا،جبکہ شریک ملزموں کی ضمانت ہوچکی ہے۔عدالت نے ملزم طالب علم کی ضمانت منظور کرلی۔

مزید خبریں :