27 فروری ، 2015
کراچی........ کراچی کے علاقے سخی حسن میں کامیڈی فلم کی طرز پر بینک ڈکیتی ہوئی، پولیس نے بینک میں لگے کیمروں سے بننے والی فلم قبضے میں لے لی۔ فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے بینک میں داخل ہونے کے بعد پستول کو چیمبر کرنیکی کوشش کی لیکن نہیں کرسکا،پستول کوکیش کاؤنٹر پررکھ کرکاؤنٹرکاشیشہ توڑنےکی کوشش کرتارہا، شیشہ توڑنےاورکیش تھیلےمیں بھرنےکےبعدپستول بینک میں چھوڑآیا، دوبارہ بینک گیااورپستول اٹھاکرباہرآیاتوموٹرسائیکل اسٹارٹ نہیں ہوئی، بینک لوٹنےوالا شخص اکیلاتھا،کندھے پررومال اورہاتھ میں ایک تھیلا تھا۔