دنیا
27 فروری ، 2015

جرمنی: 30 مریضوں کا دانستہ قتل، میل نرس کو عمر قید کی سزا

جرمنی: 30 مریضوں کا دانستہ قتل، میل نرس کو عمر قید کی سزا

اولڈ برگ .....ایک جرمن میل نرس کو 30 مریضوں کو دانستہ قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جرمنی کے علاقہ اولڈن بُرگ کی علاقائی عدالت نے نیلز ایچ نامی ایک سابق میل نرس کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس مقدمے میں 38 سالہ سابق مرد نرس نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے عارضہٴ قلب میں مبتلا تقریبا 90 مریضوں کو انجیکشن کے ذریعے ضرورت سے زیادہ دوا دی تھی۔ اس وجہ سے سن 2003 سے لے کر سن 2005 تک 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس طرح یہ سابقہ میل نرس جرمنی میں ممکنہ طور پر اب تک کے بدترین سیریل کلرز میں سے ایک ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مزید خبریں :