28 فروری ، 2015
کراچی......ایکسپو پاکستان 2015 کے تیسرے روز مقامی صنعتکار عالمی تاجروں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔نمائش میں رکھی گئی پاکستانی مصنوعات کو کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ایکسپو پاکستان نمائش میں رکھی پاکستانی مصنوعات میں شرکاء کی زبرست دلچسپی دیکھی جارہی ہے ۔ ایکسپو میں عالمی تاجر مقامی صنعتکاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں بین الاقوامی تاجروں سے سودے کرنے میں کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان فاروق میمن کے مطابق آٹو سیکٹر ، جیمز اینڈ جیولری اور دیگر کئی شعبوں میں اس 4 روزہ نمائش کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر تک کے تجارتی معاہدے ہونے کی امید ہے۔