01 مارچ ، 2015
نیو یارک.........بیمار ہونے کی صورت میں بچوں کو ڈاکٹروں کے پاس لے جانا اور ان کا علاج کروانا والدین کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے، لیکن اب تو بچوں کو اسپتال میں بھی تفریح میسرآنے لگی۔ جی ہاں امریکی شہر میامی کے ایک اسپتال میں جوکر بچوں کو دوران علاج اپنے مزاحیہ چٹکلوں اور عجیب و غریب حرکتوں سے محظوظ کرتے نظر آتے ہیں۔ جوکر چوبیس گھنٹے اسپتال میں موجود رہ کر علاج کی غرض سے آنے والے بچوں کا دھیان بٹاتے ہیں اور انہیں اس کام کیلئے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں بچوں کے علاج کیلئے گذشتہ 28سال سے یہ انوکھی ترکیب استعمال کی جارہی ہے جو بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔