پاکستان
01 مارچ ، 2015

عبیرہ قتل کیس: ملزمہ عظمیٰ ، ذیشان اور فاروق ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

عبیرہ قتل کیس: ملزمہ عظمیٰ ، ذیشان اور فاروق ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

لاہور.......مقامی عدالت نےملزمہ عظمیٰ راؤ سمیت تینوں ملزموں کو3روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔ ملزمہ اور اس کے دو ساتھی ملزموں حکیم ذیشان اور فاروق کو اتوار کی چھٹی کے دن ڈیوٹی مجسٹریٹ بشریٰ انور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے ملزمہ طوبیٰ سےسوال کیا کہ کیا آپ اپنامیڈیکل کروانا چاہتی ہیں۔ملزمہ عظمیٰ راؤ عرف طوبیٰ نے نفی میں سر ہلا یا۔پولیس نے7دن کے ریمانڈ کی درخواست کی،مگر عدالت نے3دن کا ریمانڈ دیا۔ملزمہ کےساتھ ایک لیڈی کانسٹیبل بھی موجود تھی۔اس موقع پرملزمہ نےاپنی 3سال کی بیٹی بھی اٹھا رکھی تھی۔

مزید خبریں :