Geo News
Geo News

دنیا
01 مارچ ، 2015

شہزادہ ویلیم چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

شہزادہ ویلیم چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ .......برطانوی شہزادہ ویلیم جاپان کے بعد چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے،برطانوی شہزادہ ویلیم جاپان میں چار دن گزارنے کے بعد اب بیجنگ پہنچے ہیں۔ چار روزہ دورے کے دوران شہزادہ ولیم چین میں تاریخی مقامات اور شنگھائی فیسٹول سمیت مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ چینی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا تیس سال میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے انیس سو چھیاسی میں چین کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :