02 مارچ ، 2015
بیجنگ........برطانوی شہزادہ ولیم تین روزہ پہلےسرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔برطانوی شہزادہ ولیم نےدورہ چین میں روایتی کورٹیارڈ گئے جسے اب عجائب گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پرنس ولیم کے والد پرنس چارلس کے چائنا فاونڈیشن سے اس میوزیم کو عطیات فراہم کیے جاتے ہیں ۔پرنس ولیم اپنے دورے میں گریٹ ہال آف پیپل میں چینی صدر ژی جنپنگ سے بھی ملاقات کریں گے،اور اس کےبعد فوربیڈن سٹی جائیں گے جہاں کبھی چینی بادشاہوں کی رہائش تھی ۔