02 مارچ ، 2015
واہ کینٹ.........واہ کینٹ میں تیز بارش کے باعث 2منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔منہدم ہونے والی عمارت تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بارہ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کو ہٹا کر لوگوں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔عمارت کے ملبے سے دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔