Geo News
Geo News

پاکستان
03 مارچ ، 2015

کنٹونمنٹ انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

کنٹونمنٹ انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد.......... کنٹونمنٹ میں انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ مذاق بن چکا ہے، 17 سال سے کنٹونمنٹ میں انتخابات نہیں ہوئے ، ہم وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، اٹارنی جنرل ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں، جب توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے تو جواب دے دینا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کرانے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

مزید خبریں :