03 مارچ ، 2015
لاس اینجلس......ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن، ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم ’’چیپی‘‘ کی تشہیر کے لیےبرلن میں اسٹار کاسٹ جمع ہوئی۔ ’’چیپی‘‘ کی کاسٹ اور اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے شدید ٹھنڈ میں کئی گھنٹوں سے سیکڑوٴں مداح موجودتھے۔فلم میں ہالی وڈ اسٹار زہیوجیک مین،Sigourney Weaver اور بالی وڈ اسٹاردیو پٹیل اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم میں جرم کو روکنے اور لوگوں کی حفاظت کے لیے روبوٹ پولیس فورس میدان میں ہے، لیکن ان میں ایک روبوٹ ’’چیپی‘‘ ہو جاتا ہے چوری اور اس کی پروگرامنگ میں شامل کردیا جاتا ہے سوچنا، محسوس کرنا اور نئی چیزیں سیکھنا۔ اس کے بعدخطرناک مافیا ’’چیپی‘‘ کوروکنے کی کوشش کرتا ہے، جس میں چیپی کا سامنا ہوتا ہے مشکل حالات سے۔ فلم 6مارچ کو امریکا اور برطانیہ کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی۔