Geo News
Geo News

پاکستان
03 مارچ ، 2015

انتہاپسندی ختم کیے بغیر دہشت گرد نظریے کو ہرانا ممکن نہیں، متحدہ

انتہاپسندی ختم کیے بغیر دہشت گرد نظریے کو ہرانا ممکن نہیں، متحدہ

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار ، اور حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی ختم کئے بغیر، دہشت گردوں کے نظریئے کو شکست دینا ممکن نہیں، حکومت کو یہ تاثر زائل کرنا ہوگا کہ قومی ایکشن پلان پر نیک نیتی سے عمل نہیں کیا جارہا۔کراچی میں سانحۂ عباس ٹاؤن کو دو سال مکمل ہونے پر ایم کیو ایم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حق اور باطل کا اسٹیج پاکستان کے شہروں میں سجا ہے اور اب ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کی طالبانائزیشن کا نوٹس لیا جاتا تو سانحہ شکارپور کر روکا جاسکتا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں صرف مسلمان نہیں بلکہ غیر مسلم بھی جاں بحق ہوئے، پاکستان کے عوام نے حکومت کو دہشت گردوں کی سرکوبی پر مجبور کردیا ہے۔تقریب سے علامہ عون عباس نقوی اورسینیٹر تنویرالحق تھانوی سمیت دیگر رہنما ؤں نے بھی خطاب کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں :