کھیل
04 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ: یو اے ای کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: یو اے ای کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

نیپیر........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان بمقابلہ یواےای ہے، جس میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ پچ ہے، میچ بہت اہم ہے، بڑا اسکور کرنے اور بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے، جبکہ یو اے ای کے کپتان محمدتوقیر نے کہا ہے کہ اچھی بالنگ کرکے پاکستان کو پریشر میں لانے اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے۔ دوسرے جاب پاکستان کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یہ میراآخری ورلڈکپ ہے، اسے اچھا اختتام دینا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ کے دوران 400وکٹیں اور 8ہزار رنز مکمل کرنا چاہتا ہوں، اپنی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں اور ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے۔

مزید خبریں :