Geo News
Geo News

پاکستان
05 مارچ ، 2015

کراچی :اہلسنت والجماعت کے مقتول رہنما ڈاکٹر فیاض کی نمازِ جنازہ

کراچی :اہلسنت والجماعت کے مقتول رہنما ڈاکٹر فیاض کی نمازِ جنازہ

کراچی..........اہل سنت والجماعت کے مقتول رہنما ڈاکٹر فیاض کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ جماعت کے سر پرست اعلیٰ مولانا احمد لدھیانوی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن لوگوں کو مارنے والے دہشت گردوں کو لگام دینے والا کوئی نہیں۔ اہل سنت والجماعت کے رہنما ڈاکٹر فیاض کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس سے پہلے اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے اورنگی میں دھرنا دیا اور ڈاکٹر فیاض کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہم آئے روز جنازے اٹھانے کے باوجود صبر سے کام لے رہے ہیں۔ سر پرست اعلیٰ اہل سنت والجماعت مولانا اونگزیب فاروقی نے کہا کہ ایک طرف ہمارے کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانا بنایا جا رہا ہے تو دوسری طرف ان کا ماورائے عدالت قتل بھی جاری ہے۔مقتول ڈاکٹر فیاض کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید خبریں :