Geo News
Geo News

پاکستان
05 مارچ ، 2015

سینیٹ الیکشن پر بارش نے رنگ جمایا، ہولی کا رنگ جمایا رمیش نے

سینیٹ الیکشن پر بارش نے رنگ جمایا، ہولی کا رنگ جمایا رمیش نے

اسلام آباد.........سینیٹ الیکشن کے دن اسلام آباد میں بارش نے خوب رنگ جمایا اور ہولی کا رنگ جمادیا مسلم لیگ ن کے رمیش کمار نے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر موجود سب ارکان کو ہولی کی مٹھائی کھلائی اور رنگ بھی لگایا۔ بارش،سینیٹ الیکشن اورہولی۔ پارلیمنٹ کےباہرسبھی رنگ اکھٹے ہوگئے۔بادل خوب گھن گرج کےبرسے توارکان پارلیمنٹ بھی جوش وخروش کےساتھ پارلیمنٹ میں ووٹ ڈالنے آئے اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار مٹھائی اور رنگ بھی ساتھ لائے۔ ہولی جو ہے اورخوشی میں شریک کرنا ہے سبھی کو۔ ہولی کا تہوار ہے، سو رنگ لگانا تو بنتا ہے۔ رمیش کمار نے رنگوں کے تہوار پر سب کو رنگین کردیا۔ مٹھائی بھی کھلائی اور ہولی کے رنگ ہر سو پھیل گئے ،سب ارکان پارلیمنٹ ہولی کی خوشیوں میں شریک ہوگئے۔

مزید خبریں :