پاکستان
07 مارچ ، 2015

لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا دوسرا دن

لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا دوسرا دن

لاہور......لاہور میں جاری ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے روز کے آخری سیشن میں ثقافتی رنگوں کی بہار کے ساتھ امن گیت گائے گئے اور فنکاروں نے ملکی ثقافت کو اپنے اپنے انداز میں اجاگر کیا۔ شہریاروڑائچ کی رپورٹ فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے سیشن میں صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان مہمان خصوصی تھے۔دوسرے روز بھی بچوں نے امن گیت پر خوبصورت پرفارمنس پیش کی۔ رینجرز کے جوانوں نے مشعل پریڈ کی اورنائٹ ٹینٹ پیکنگ کا مظاہرہ کیا بھی گیا۔آرمی بینڈ کی شاندار پرفارمنس کو لوگوں نےبے حد پسند کیا ۔ فنکاروں کی کیمل بینڈ پرفارمنس بھی قابل دید تھی۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو دلکش انداز میں ڈسپلے کیاگیا۔گھوڑوں کا دلکش رقص دیکھنے والا تھاجبکہ علاقائی رقص کو بھی زبرداست پذیرائی ملی۔

مزید خبریں :