پاکستان
07 مارچ ، 2015

کراچی: جعلی پاسپورٹس اور جعلی ڈگریاں بنانے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی: جعلی پاسپورٹس اور جعلی ڈگریاں بنانے والے دو ملزمان   گرفتار

کراچی.......کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایف آئی اے نے کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹس اور جعلی ڈگریاں بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے جعلی پاسپورٹس اور ڈگریاں برآمد کرلیں ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نرسری کے قریب کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ اور جعلی ڈگریاں بنانے والے دو ملزمان گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تیار کیے گئے 28پاسپورٹس اور گریجویشن اور ماسٹرز کی جعلی ڈگریاں برآمد کر لیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان جعلی پاسپورٹ اس مہارت سے بناتے کہ اصلی کا گمان ہوتا اور پھر یہ پاسپورٹس کوئٹہ کے ایک شہری کو دیئے جاتے جو انھیں معصوم شہریوں کو بیچتے تھے، ذرائع نے مزید بتایا کہ ملنے والی جعلی ڈگریاں ساڑھے 6ہزار پاونڈز میں ان شہریوں کو بیچی جاتی تھی جو امریکا اور یورپ کے ویزوں کے لیے اپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :