08 مارچ ، 2015
نائجر......افریقی ملک نائجیریا کے شدت پسند گروپ بوکوحرام نے داعش کے ساتھ وفاداری کا اعلان کردیا ہے۔بوکوحرام کی جانب سے جاری ایک پیغام میں داعش کے ساتھ وفاداری اور ہر اچھے اور برے وقت میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اطاعت کا اعلان کیا گیا ہے۔ گذشتہ برس ایک ویڈیو پیغام میں ابوبکر شیکاؤ نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ’خلیفہ‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ بوکوحرام نےنائجیریا کے بڑے حصوں پر تسلط قائم کر لیا ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ نائجیریا کے شمال مغرب میں گزشتہ 6 سال سے جاری شورش سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے تقریباً 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے گذشتہ سال اس تنظیم پر پابندیاں عائد کی تھیں۔