25 جنوری ، 2012
دیپال پور…دیپال پور میں سابق شوہر نے ساتھیوں سے مل کر سابقہ بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ورثا کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دیپال پور کے گاوٴں حاکم سدھار کے رہائشی محمد شریف کے مطابق ملزم محمد صابر کھرل اپنے ساتھیوں محمد شہباز کھرل اور محمد منیر کھرل مدد سے ان کی بیٹی بیس سالہ سلمیٰ بی بی کو گھر سے اغوا کر کے لے گیا۔ ملزموں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کر دیا۔ ملزمان رات گئے لڑکی کو اس کے گھر لے گئے اور قانونی کارروائی کرانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاندان احتجاج کرتا ہوا پریس کلب پہنچ گیا جس پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے جائے وقوعہ سے لڑکی کے کٹے ہوئے بال بھی برآمد کر لئے۔