09 مارچ ، 2015
برطانیہ........انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ،جس میں امریکی جوڑا فاتح قرار پایا۔شوہر کو بیویوں کے نخرے اٹھاکر کچھ ملے نہ ملے،لیکن بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگے،تو چیمپئن بننے کا موقع ضرور مل سکتا ہے۔ ایک ایسی ریس ہر سال جنوبی انگلینڈ میں ہوتی ہے جہاں شوہر کو اپنی بیوی،کندھوں پر اٹھا کر بھاگنا ہوتا ہے۔380 میٹر کے فاصلے میں رکاوٹیں بھی ہیں، دل جلے بھی ، جوڑوں پر پانی پھینکتے ہیں۔اس سال ہونے والی ریس میں امریکی جوڑا فاتح قرار پایا۔ہونہار شوہر صرف 2 منٹ 3 سیکنڈ میں ہر رکاوٹ پار کرتا،اپنی اہلیہ کو لے کر فنش لائن تک پہنچا ۔ اتنی سی محنت کے بدلے چیمپئن شپ اور بیوی کا ایکسٹرا پیار مل جائے،تو سودا برا نہیں۔