09 مارچ ، 2015
جیکسن.......امریکی ریاست مسیسیپی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا،حادثے میںطیارے میں سوار دونوں افرادہلاک ہو گئے۔ایک انجن کا چھوٹا طیارہ ریاست مسیسیپی کی کاؤنٹی Attala میں گر کر تباہ ہوا،حادثے میں پائلٹ سمیت ایک مسافر ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افرادکی لاشیں ملبے سے مل گئی ہیں، دو نشستوں والے طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، حادثے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جا ری ہیں۔