Geo News
Geo News

پاکستان
03 مئی ، 2012

لیاری میں بکتر پر 8 راکٹ فائرنگ، سنگولین میں فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

لیاری میں بکتر پر 8 راکٹ فائرنگ، سنگولین میں فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

کراچی … لیاری کے علاقے افشانی گلی اور آٹھ چوک کی جانب سی آئی ڈی پولیس نے پیش قدمی کی ہے جس کے بعد چند منٹ کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر 8 راکٹ فائر کئے گئے ہیں جبکہ سنگولین میں پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں کشیدگی اور مسلح افراد سے پولیس کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سی آئی ڈی پولیس نے افشانی گلی اور آٹھ چوک کی جانب پیش قدمی کی ہے جس کے بعد شرپسندوں نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ہے پولیس جوابی کارروائی کررہی ہے۔ ملزمان نے پولیس کی بکتر بند پر چند منٹ کے دوران 8 راکٹ فائر کئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب چیک چوک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور سنگولین میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :