10 مارچ ، 2015
کابل....... افغان شہرلشکرگاہ اورصوبہ بغلان میں دھماکوں کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 37زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہرلشکرگاہ میں خودکش دھماکا ہوا جس میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب افغان صوبے بغلان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکاخیزمواد پولیس کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔