10 مارچ ، 2015
کراچی .........کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ گزشتہ روز کے آپریشن کا ردعمل ہے۔کراچی کے علاقے صدر اور آرام باغ میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہل کارجاں بحق ہوگئے جس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔