10 مارچ ، 2015
لاس اینجلس.......ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’ٹومارولینڈ‘‘کا نیا کلپ جاری کردیا گیا۔ فلم ’’ٹومارولینڈ‘‘کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتا ہے۔ فلم ’’ٹومارولینڈ‘‘22مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔