12 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......حافظ حمداللہ کی جانب سے نے کاغذات واپس لینے کے بعد سینیٹر رضا ربانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں ،ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری اور پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور جہانزیب جمال دینی کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں۔جے یو آئی کے مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے ان کے امیدوارمولانا عبدالغفور حیدری کے نام پر اتفاق کرلیا ہے ۔اس سے قبل آج صبح سینیٹ کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری ہوئی جس میں اسحق ڈار نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والے اراکین نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔